ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان نے پھر سختی کا مظاہرہ کیا، کینیڈا سے کہا وہ اپنے تقریباً 40 سفارت کار واپس بلا لے

ہندوستان نے پھر سختی کا مظاہرہ کیا، کینیڈا سے کہا وہ اپنے تقریباً 40 سفارت کار واپس بلا لے

Tue, 03 Oct 2023 21:13:49    S.O. News Service

نئی دہلی،3/اکتوبر (ایس او نیوز/ایجنسی) ہندوستان کی جانب سے خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کا ہندوستان پر الزام کے بعد کینیڈا کے ساتھ تعطل جاری ہے۔کینیڈا کے ان بے بنیاد الزاما ت کے خلاف ہندوستان  کینیڈا  کے خلاف  مسلسل سخت رویہ اپنا  رہا ہے۔

خالصتانیوں کے معاملے پر ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان تعطل کے درمیان، ہندوستان نے کینیڈین حکام سے کہا ہے کہ وہ 10 اکتوبر تک تقریباً 40 سفارت کاروں کو واپس بلا لیں ورنہ ان سے سفارتی استثنیٰ واپس لے لیا جائے گا۔ تاہم ہندوستانی  حکومت نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں کینیڈا کے 62 سفارت کار کام کر رہے ہیں، جن میں سے تقریباً 40 سفارت کاروں کو واپس لینے کے لیے کہا گیا ہے۔ دریں اثنا، وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا تھا کہ ہندوستان میں کینیڈا کا سفارتی عملہ کینیڈا میں ہندوستان کے سفارتی عملے سے بڑا ہے اور ان میں برابری ہونی چاہیے۔ اس سے قبل ہندوستان  نے کینیڈا کے شہریوں کے لیے ویزا خدمات معطل کر دی تھیں۔


Share: